الجواب حامدا ومصليا
نماز وتر حنفیہ کے ہاں واجب ہے، وتر تین رکعات ہیں، ایک سلام اور دو تشہد کے ساتھ ، جیسے مغرب کی نماز ہے ، ایک رکعت حنفیہ کے ہاں جائز نہیں۔
(دیکھیے: معارف السنن :۴/۱۷۱، الایضاح فی شرح الاصلاح لابن کمال پاشا :۱/۱۳۱،ط: دارالکتب العلمیۃ).
واللہ اعلم بالصواب.